بھٹکل:27؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) گذشتہ ماہ 2اگست کو برسی موسلا دھاربارش سےنقصان اٹھانے والےمتاثرین میں امداد تقسیم کےدوران تفریق کی گئی ہے اور غریبوں کو امداد فراہم کرنےمیں افسران پس و پیش کئے جانے پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سخت اعتراض جتایا ۔
بھٹکل کی اے سی آفیس میں اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر کوٹاشری نواس پجاری کی نگرانی میں منعقدہ افسران کی میٹنگ میں متاثرین کے درمیان معاوضہ تقسیم کو لے کر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ چند مقامات پر مٹی کی دیواریں منہدم ہونے والے گھروں (جہاں رہائش ممکن ہی نہیں ہے )کو بھی سی زمرے میں شمار کیاگیا ہے، نگراں کار وزیر سےہمارا مطالبہ ہے کہ وہ خود ایسے گھروں کا دورہ کرتےہوئے حالات کا جائزہ لے۔ رکن اسمبلی اپنی بات جاری رکھتےہوئےکہاکہ ایک ہی مرحلہ میں معاوضہ تقسیم کرنے کے بجائے افسران غفلت سے کام لے رہے ہیں، آخر غریب لوگ کتنی مرتبہ دفتر کا چکر کاٹیں ؟ اس تعلق سے بار بار اپیل کی گئی اس کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
ضلع نگراں کار وزیر شری نواس پجاری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ رکن اسمبلی کی شکایت کو ترجیح دیتےہوئے اور ایک مرتبہ متعلقہ معاملات کا معائنہ کرنے افسران کو ہدایت دی ۔ اسی دوران افسران کو تاکید کی کہ کسی غریب کا گھر گرجائے تو سرکاری معاوضہ تقسیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی خیال رکھیں۔ شکایتوں کے بعدافسران جب وضاحت کے لئے آگے بڑھے تو وزیر موصوف نے کہاکہ میں یہاں فیصلہ کرنے نہیں آیاہوں بلکہ غریبوں کے درمیان معاوضہ کی تقسیم کیوں نہیں ہوئی ہے اس کی جانکاری لینے آیا ہوں۔ غلطی کسی کی بھی ہو غلطی ، غلطی ہی ہے30ستمبر سے پہلے اس کی تصحیح کرلیں میں دوبارہ 30ستمبر کو بھٹکل آکر معائنہ کرنےکی بات کہتے ہوئے افسران کو سخت تاکید کی۔
کھپریل معاوضہ کے لئے عرضی دیں :میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے افسران سے پوچھا کہ بائیلور گرام پنچایت کے حدودوالے ایک گھر کو معاوضہ دینے میں کیا دشواری ہے۔گرام پنچایت کی ولیج اکاؤنٹ لتا نائک نے بتایا کہ متعلقہ گھر کے پڑوس والوں تکرار کرتےہوئے کہاہے کہ خود کھپریل نکال کر بارش سے گرنے کا بہانہ بنائے ہیں اور اس کا وڈیو اپنے پاس ہونےکی بات کہی ہے۔ وزیر نے سخت لہجہ اختیار کرتےہوئے کہاکہ انہیں نوٹس جاری کریں اوروڈیو پیش کرنےکہیں۔
دکانوں کو فوری معاوضہ دیں:بارش کا پانی گھسنے والے دکانوں کو معاوضہ نہیں ملنے کی شکایت پیش کی گئی تو وزیر نے بتایا کہ بہت جلدی دکانوں کے لئےمعاوضہ منظورہونے کا تیقن دیا۔